بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ امریکی ٹیلی وژن میزبان اور صحافی ٹکر کارلسن نے ایک انٹرویو میں کہا: ایران کے ساتھ جنگ، امریکہ کو خطے سے باہر نکال دے گی اور دنیا میں اس کے زوال کا سبب بنے گی۔
ٹکر کارلسن نے ایک انٹرویو میں کہا:
• جنگ میں ایران کا مقصد امریکہ کی طاقت کم کرنا اور فرسودہ کرنا اور امریکہ کو معاشی مفلسی سے دوچار کرنا ہے، فی الحال صورتحال بھی یہی ہے اور اس صورت حال میں امریکیوں کا بنیادی مسئلہ یہ ہے کہ اس ملک کے حکام ملک کا انتظام صحیح طریقے سے چلانے میں ناکام ہوچکے ہیں۔
• امریکہ کی ایران کے ساتھ جنگ کی وجہ ہرگز ایران کا جوہری پروگرام نہیں ہے، اصل مقصد خطے اور دنیا میں عظیم طاقت کی منتقلی ہے۔
• امریکہ نے کسی بھی وجہ سے خود کو تباہی کے حوالے کر دیا ہے، اور یہ بھی اسرائیلی رجیم کے ذریعے، جو امریکی عوام کے لئے بھی کسی قسم کے احترام کی قائل نہیں ہے۔
• اسرائیل دنیا کی سب سے زیادہ نفرت انگیز ریاست ہے اور اس نے [غزہ میں] اس قتل عام کے ذریعے، اپنا ہی انجام رقم کر دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ